اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے جہانگیر خان ترین گروپ نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں جہانگیر خان ترین گروپ کے 30 اراکین قومی اور صوبائی ا سمبلی کیساتھ گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی موجود تھے ۔ ہم خیال گروپ نے وزیراعظم سے مطالبہ کیاکہ جہانگیر خان ترین کے خلاف تحقیقات کے لیے جسٹس ریٹائرڈ سائر علی، تصدق جیلانی اور ناصر الملک کی سربراہی میں کمیشن بنایا جائے۔
وزیراعظم نے کہاکہ جہانگیر ترین کے خلاف تحقیقات کے لیے خصوصی کمیشن بنے گا نہ ہی شہزاد اکبرکو انکوائری کمیشن سےالگ کیاجائے گا۔ انصاف کا تقاضا ہے کہ ہم سب قانون کے سامنے جوابدہ ہوں،ا مید رکھیں کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان مشیر داخلہ شہزاد اکبر کو چینی انکوائری کمیشن سے الگ کرنے درخواست بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبر بہترین کام کر رہے ہیں۔۔ہم خیال گروپ نے کہا کہ ہم فیور نہیں مانگ رہے، چاہتے ہیں انصاف کے تقاضے پورے ہوں، ایسا لگتا ہے کہ شہزاد اکبر صاحب کا ٹارگٹ صرف جہانگیر ترین ہیں ۔ وزیراعظم نے کہا میری واضح پالیسی ہے کہ احتساب کے دوران مخالفین کے ساتھ بھی زیادتی نہ ہو، جہانگیر ترین میرے ذاتی دوست اور پارٹی کے اہم رہنماء ہیں ۔
ملاقات کے بعد وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم نے واضح کیا ہے کہ انصاف کا دوہرا معیار نہیں ہوسکتا، پارٹی کے اندر اثرو رسوخ کے معاملے پر سینیٹر علی ظفر دونوں اطراف کو سننے کے بعد رپورٹ تیا رکریں گے ۔
Comments are closed.