عوام اپوزیشن جماعتوں کے عزائم جان چکی ،ہر محاذ پر ان کا مقابلہ کریں گے، وزیراعظم

وزیر اعطم عمران خان نے کہاہے کہ عوام اپوزیشن جماعتوں کے عزائم جان چکی  ہے۔اپوزیشن ذاتی مفاد کی خاطر ملک دشمنوں کی زبان بول رہی ہے، ہر محاذ پر ان کا مقابلہ کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن کے بیانیے ،ملکی معیشت اور گلگت بلتستان الیکشن سے متعلق  تبادلہ   خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے  ہدایت کی کہ  ترجمان قومی بیانیےپر فرنٹ فٹ پر آکر کھیلیں، گلگت بلتستان میں اپوزیشن کا سرکس لگا ہوا ہے، مختلف سروے رپورٹس کے مطابق گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کو واضح برتری حاصل ہے،اپوزیشن نے قومی سلامتی کے امور پر بھی سیاست کی، اپوزیشن ذاتی مفاد کی خاطر ملک دشمنوں کی زبان بول رہی ہے، ہر محاذ پر ان کا مقابلہ کریں گے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ مہنگائی سے متعلق صوبائی حکومتیں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہیں،آئندہ چند دنوں میں آٹے اور چینی کی قیمتوں میں واضح کمی آئے گی ۔ملکی معیشت کے مثبت اعشارئیے اپوزیشن کے لیے پریشان کن ہیں۔

وزیراعظم عمران خان سےنئےچینی سفیرنونگ رونگ نے بھی ملاقات کی جس میں پاک چین تعلقات،سی پیک اورخطےکی سلامتی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کےعزم کااعادہ کیا۔چینی سفیر نے کہاچین سی پیک منصوبوں کی تیزی سےتکمیل کیلئےبھرپورمددکرےگا۔

Comments are closed.