اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، وفاقی وزراء ، فواد چوہدری ، شیخ رشید احمد، مشیر قوی سلامتی معید یوسف اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت اعلی ٰ سول وعسکری حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے بہیمانہ قتل پر سخت تشویش کا اظہار کیاگیا۔ شرکاء نے اس عزم کا ظہا رکیاکہ سیالکوٹ واقعے کے ذمہ داران کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے لایا جائے گا۔
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق شرکاء نے کہاکہ کسی فر دیا ہجوم کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، ان روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی پر عملدرآمد کیا جائے گا اور تمام مجرموں کو سخت سزائیں دی جائیں گی ۔ شرکاء نے ملک عدنان کی بہادری اور جرات کی بھی تعریف کی۔
Comments are closed.