کورونا کی بگڑتی صورتحال پر سخت فیصلو ں کا امکان،این سی سی برائے کوروناکا اجلاس آج طلب

وزیرعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے کوروناکا اجلاس آج دن بارہ بجے ہوگا،کورونا کی بگڑتی صورتحال پر سخت فیصلو ں کا امکان ہے ۔چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی مزید پانچ لاکھ خوراکیں لیکر خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیاہے ۔

وفاقی وزیر اسد عمر اور ڈاکٹر فیصل سلطان کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ،، ملک کوملک میں کورونا کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ،،،وزیرعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے کوروناکا اجلاس آج طلب ،،،کورونا کی بگڑتی صورتحال پر سخت فیصلو ں کا امکان

 ذرائع کے مطابق وفاق نے کورونا کے حوالے سے پابندیاں سخت کرنے کے لیے تجاویز صوبوں کو بھجوا دی ہیں۔وفاقی حکومت نے کورونا پابندیاں دو مراحل میں نافذ کرنے کی تجویز دی ہے۔ پہلے فیز میں شام چھ بے سے سحری تک تمام کاروباری سرگرمیاں بند کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ اس دوران ٹرول پمپس، ویکسینیشن سنٹرز اور میڈیکل اسٹورز کھلے رکھے جائیں گے ۔ ہفتہ اور اتوار کاروباری سرگرمیاں مکمل بند کرنے کی بھی تجویر ہے تاہم پٹرول پمپ، میڈیکل اسٹورز، سبزی اور پولٹری کی دکانیں کھلی رہیں گی ۔ دفاتر میں 50فیصد عملے کی حاضری کے فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائےگا جبکہ وفاقی حکومت کی دفاتر کے اوقات کار صبح نو سے دوپہر دو بجے تک ہوں گے ۔

فیز ون کے دوران کورونا کا پھیلاو نہ رکنے پر لاک ڈاون کے نفاذ کی تجویز دی گئی ہے ۔ایسے شہر جہاں مثبت کورونا کیسز کی شرح 13 فیصد سے زائد ہے وہاں مکمل لاک ڈائون کا نفاذ ہوسکتا ہے ۔ لال ڈاون کی مدت سات سے دس دن تک ہو گی ۔ دو سری جانب ائیر فورس کا خصوصی طیارہ چین سے کورونا ویکیسین کی مزید پانچ لاکھ ڈوز لیکر اسلام آباد پہنچ گیاہے ۔

Comments are closed.