اسلام آبا:وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک کی معاشی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر ٹیکسز کم کرنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کرنے کیساتھ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے ۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وزراء اپنے حلقوں میں مصنوعی مہنگائی پر نظر رکھیں اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جو اشیائے خور و نوش کے زائد نرخ وصول کر رہے ہیں۔ کوشش ہوگی کہ ٹیکسز میں کمی اور ٹارگیٹیڈ سبسڈیزسے غریب عوام کو ریلیف دیا جائے ۔
وزیراعظم عمران خان سے جاپان کے سفیر نے بھی الوداعی ملاقات کی ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان جاپان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے ، افغانستان کی صورتحال پر وزیر اعظم نے کہاکہ پُرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان سمیت خطے اور عالمی برادری کے مفاد میں ہے ، دنیا انسانی ا لمیے سے بچنے کے لیے معاشی بدحالی کے شکار افغان عوام کی مدد کرے ۔
Comments are closed.