وزیر اعظم کی آصف زرداری اور فضل الرحمان سے ملاقات،اتحادیوں کا اجلاس منگل کو طلب

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کل اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا، لندن فیصلوں سے متعلق تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ایم کیو ایم کنونیر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں سیاسی و ملکی صورتحال پر گفتگو جبکہ تفصیلی مشاورت بھی کی گئی۔اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنماء خالد مقبول صدیقی نے ملاقات میں موقف اپنایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بڑھانا ضروری ہے تو غریب طبقے کو ریلیف فراہم کیا جائے جبکہ معیشت کی صورتحال زیادہ بری ہے تو عوام میں جائیں اور انہیں آگاہ کریں۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما وں نے ملاقات کی اور کہاہے کہ عام انتخابات ہی ملک کو درپیش مسائل کا حل ہیں، فوری فریش مینڈیٹ لیاجائے ۔ایم کیو ایم نے کہا کہ مردم شماری کا آغاز اگست کی بجائے جون میں کیا جاسکتا ہے جبکہ انتخابی اصلاحات ایک ہفتے میں بھی ہوسکتی ہیں۔

آصف زرداری اورفضل الرحمان سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال معاشی پالیسی سمیت تمام ایشو پر گفتگوکی۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد قوم سے خطاب کریں گے، جس میں معاشی صورتحال اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

Comments are closed.