دہشتگردی کے خلاف جنگ، قبائلی عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے،وزیراعظم

 اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع کے عوام نے دہشتگردی کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں اور ہم ان کے مقروض ہیں، ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ قبائلی اضلاع میں بھی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف  نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا، آرمی  چیف جنرل قمرجاوید  باجوہ  نے  مرانشاہ پہنچنے  پر ان کا  استقبا کیا۔وزیر دفاع  خواجہ آصف اور وزیر داخلہ راناء ثناء اللہ بھی  وزیر اعظم کے ہمراہ  تھے ۔ کورکمانڈ پشاور لیفتیننٹ جنرل  فیض حمید نے  دہشتگردی کے خلاف اور علاقے کی سیکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی ۔وزیر اعظم کا قبائلی اضلاع کے عوام کو ان کی بے مثال قربانیوں پر زبردست خراج عقیدت  پیش کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

اعلامیے کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے قبائلی عمائدین کیساتھ ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت قبائلی اضلاع کی سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے عوام نے دہشتگردی کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں اور ہم ان کے مقروض ہیں، ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح قبائلی اضلاع میں بھی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ قبائلی عمائدین نے وزیراعظم کو ملک کے امن و استحکام اور خوشحالی کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا جس پر وزیر اعظم نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے یاد گا رشہدا ہربھی حاضری دی اور پھول  چڑھائے۔

Comments are closed.