براڈ شیٹ کیس : فیصلے میں موجود حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں، وزیر اعظم

وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے براڈ شیٹ کیس پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ براڈشیٹ کے معاملے کو تفصیلی طور پر عوام کے سامنے رکھا جائے اور تمام حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ براڈشیٹ کمپنی تو 20 سال پہلے کے اثاثوں کی تحقیقات کررہی تھی، گزشتہ 10 سال دور کا حساب ابھی ہونا باقی ہے، ملکی دولت لوٹ کر باہر لے جانے والے احتساب سے نہیں بچ سکتے۔ وزیراعظم نے براڈشیٹ معاملے پر کمیٹی بھی قائم کردی، کمیٹی میں فواد چوہدری، شیری مزاری، بابر اعوان اور شہزاد اکبر شامل ہیں۔

اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے پی ڈی ایم احتجاج پربریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کی اجازت دی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے فارن فنڈنگ کا معاملہ اٹھاناخوش آئند ہے، پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو عوام کی فنڈنگ سے وجود میں آئی۔

Comments are closed.