وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ براڈ شیٹ بتائے کہ اسے مزید تحقیقات سے کس نے روکا؟ماضی کے حکمرانوں نے بیرون ملک غیرقانونی اثاثے محفوظ کرنے کیلئے این آراوکا سہارا لیا ۔ براڈ شیٹ نے ماضی کے حکمرانوں کی کرپشن بے نقاب کر دی۔
اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ پانامہ پیپرز کے بعد براڈ شیٹ نے بھی ماضی کے حکمرانوں کی بد عنوانی سے پردہ اٹھا دیا، اشرفیہ انتقامی کارروائی کے کارڈ کے پیچھے نہیں چھپ سکتی،،بیرون ملک میں غیرقانونی اثاثے بنانے کیلئے منی لانڈرنگ کی اور پھر این آر او سے لوٹی گئی دولت کوتحفظ فراہم کیا گیا ۔اس صورتحال سے سب سے زیادہ پاکستانی عوام کو نقصان ہوا۔
وزیر اعظم کاکہنا تھاکہ کرپٹ اشرافیہ نے انکم ٹیکس کی رقم بھی چوری کی،براڈ شیٹ کے انکشافات تو آغاز ہیں، چاہتے ہیں براڈ شیٹ مکمل شفافیت کیساتھ کرپٹ حکمرانوں کی کرپشن سامنے لائے ۔
Comments are closed.