اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ میری حکومت کی معاشی شرح نمو نون لیگ کی طرح دکھاوا نہیں،ملکی برآمدات میں اضافہ اور خسارے ختم ہو رہے ہیں۔ایک مخصوص مافیا عدلیہ کو دباو میں لانے کی کوشش کر رہا ہے،مافیا اپنے بچاو کیلئے رشوت دے گا یا بلیک میل کرے گا،لیکن جو یہ چاہتے ہیں ، کسی صورت نہیں ملے گا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہو ا جس میں معاشی صورتحال پر بریفنگ کیساتھ اکانومسٹ اور بلوم برگ کی تازہ رپورٹس بھی پیش کی گئیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ میری حکومت کی معاشی گروتھ نون لیگ کی طرح دکھاوا نہیں،ملکی برآمدات میں اضافہ اور خسارے ختم ہو رہے ہیں، کورونا کے باوجود معاشی ترقی کا 5.37 فیصد ہونا بڑی کامیابی ہے۔زر مبادلہ کے ذخائربلند ترین سطح پر ہیں جبکہ آٹو سیکٹر خوشحال ہو رہا ہے، چار فصلوں کی ریکارڈ پیداوا ر ہوئی ہے اور کسان حکومتی اقدامات سے مطمئن ہے۔لارج سکیل مینوفیکچرنگ کی گروتھ بھی بہترین ہے، مسلم لیگ نون کئی سالوں میں جو نہ کر سکی ، وہ ہم نے تین سال میں کر دکھایا۔
مافیا جو چاہتا ہے، اسے کسی صورت نہیں ملے گا، وزیر اعظم
اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں رانا شمیم توہین عدالت کیس پر بھی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ ایک مخصوص مافیا عدلیہ کو دباو میں لانے اور مل کر عدالتوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے ۔نون لیگ کی عدالیہ کو دباو میں لانے کی تاریخ سب کے سامنے ہے، ماضی میں بھی ججز کو دباو میں لا کر من پسند فیصلے لینے کی کوشش کی گئی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ مافیا اپنے بچاو کیلئے رشوت دے گا یا بلیک میل کرے گا لیکن جو یہ چاہتے ہیں وہ انہیں کسی صورت نہیں ملے گا۔
Comments are closed.