لوگ حیران ہیں ہماری معاشی ترقی کی گروتھ 4 فیصد کیسے ہوگئی، وزیراعظم

 اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل انڈسٹریلائزیشن میں ہے، لوگ حیران ہیں کہ ہماری معاشی ترقی کی گروتھ 4 فیصد کیسے ہوگئی۔ کورونا کے دوران مکمل لاک ڈاوَن سے غریب کوکچل نہیں سکتے تھے، لاک ڈاؤن لگاتے تو ملک کاوہ حال ہوتا جوآج بھارت کا ہے۔

رشکئی ترجیحی خصوصی اکنامک زون کے کمرشل لانچ کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے لیے خوش آئند دن ہے، صنعتوں سے ملکی دولت میں اضافہ ہوتا ہے، دنیا میں تیزی سے ترقی کرنے والا ملک چین ہے، ہمیں چین کی ترقی سے سیکھنا ہوگا، رشکئی اقتصادی زون کے علاقوں کی زمینیں نہ بیچی جائیں بلکہ لیزپردیں، ہمیں ایکسپورٹ پرتوجہ دینی ہوگی۔

وزیراعظم کاکہنا تھاکہ جیسے جیسے معیشت بڑھے گی لوگ امپورٹس کی طرف جائیں گے جس کو روکنا ہے، پاکستان کا مستقبل انڈسٹریلائزیشن میں ہے، مغرب کی انڈسٹریلائزیشن پرانے طرزکی ہے، قوم سے کہتا ہوں اچھا وقت آنے والا ہے۔صوبائی حکومیتں اورمرکزسرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کریں، بدقسمتی سے پاکستان میں سرمایہ کاروں کے لیے سہولیات فراہم نہیں کی گئیں، ہماری حکومت ایکسپورٹس کے فروغ کے لیے کام کررہی ہے، ماضی میں ملکی معیشت تباہ تھی اورادائیگیوں کے لیے پیسہ نہیں تھا۔

Comments are closed.