عدم اعتماد کامیاب نہیں ہو گی،اتحادی ساتھ ہیں، وزیراعظم عمران خان

 اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم آخر تک اس مافیا کا مقابلہ کریں گے،تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہو گی،یہ ان کی غلط فہمی ہے کہ میں دباو میں آ جاوں گا،27 مارچ کو عوام بتا دے گی وہ کس کے ساتھ ہیں۔ معاملہ حق اور باطل کا ہی نہیں، آنے والی نسلوں کا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جبکہ قانونی ٹیم نے بھی ان سے ملاقات کی ۔ اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس اور جلسے کے حوالے سے حکمت عملی تیار کرلی گئی جبکہ اتحادی جماعتوں اور ناراض اراکین سے رابطوں پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعظم کوصدارتی ریفرنس پر سماعت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے کیس کی پیروی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہاکہ ہم عدم اعتماد کی تحریک جیت رہے ہیں،ان کا نمبرز پورا نہیں ہو گا،ہم آخر تک اس مافیا کا مقابلہ کریں گے،تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہو گی۔یہ ان کی غلط فہمی ہے کہ میں دباو میں آ جاوں گا،27 مارچ کو عوام بتا دے گی وہ کس کے ساتھ ہیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ انشااللہ ہارس ٹریڈنگ کو ختم کر کے رہیں گے،کرپشن قبول کر لی تو معاشرہ تباہ ہو جائے گا،معاملہ حق اور باطل کا ہی نہیں، آنے والی نسلوں کا ہے۔شیخ رشید نے کہابہت اہم دن ہے،اتحادی اعلان کیوں نہیں کرتے جس پر وزیراعظم نے کہا کہ اتحادی میرےساتھ ہی رہیں گے۔

اجلاس میں ستائیس مارچ کے جلسے کے حوالے سے ہدایت کی گئی کہ پارٹی کے سینئیر قائدین اپنے علاقوں سے ریلیوں کی قیادت کریں گے۔حماد اظہر لاہور سے پرویز خٹک پشاور سےشیخ رشید اور عامر کیانی راولپنڈی سے فواد چوہدری جہلم، مراد سعید سوات جبکہ فرخ حبیب فیصل آباد سے ریلی کے ہمراہ پریڈ گراونڈ پہنچیں گے ۔وزیراعظم نے پارٹی کے تمام تنظیمی عہدیداران کو جلسے کی بھر پورتیاری کی بھی ہدایت کر دی ۔

Comments are closed.