وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی محب وطن پاکستانی فوج مخالف بیانیے کی حمایت نہیں کر سکتا ،اپوزیشن ملکی مفاد کے خلاف کام کر رہی ہے ۔ عوامی عہدوں کا غلط استعمال کرنے والوں کا احتساب ہو کر رہے گا۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سابق اسپیکر ایاز صادق کا بیان قومی سلامتی کے سراسر منافی ہے ۔ پاکستان کی عوام اپنی افواج سے پیار کرتی ہے ، فوج مخالف بیانیہ پرخود ن لیگ بھی تقسیم ہے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک کا مقصد دباو ڈال کر کیسز سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے، اپوزیشن کے ہاتھوں بلیک میل ہوئے تو ملک کو نقصان ہوگا ، احتساب کا عمل ہر حال میں جاری رہے گا۔
Comments are closed.