وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہو اجس میں ملکی سیاسی، معاشی اور کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ا عظم نے کہاکہ پی ڈی ایم کو فوری جلسے ختم کر دینے چاہییں ، اپوزیشن کی تحریک عوام دشمنی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ اپوزیشن کی تحریک سے حکومت کو نہیں عوام اور معیشت کو نقصان ہوگا۔ ذاتی مفادات کی وجہ سے اپوزیشن کو عوام کی فکر نہیں ،جتنے مرضی جلسے کرلیں این آر او نہیں ملے گا۔ ایک لیڈر لندن میں چھپ کر بیٹھا ہوا ہے اور لوگوں کو جلسوں میں بلایا جا رہا ہے،وزیر ا عظم نے کہاکہ ملک میں کورونا خطرناک حد تک پھیل رہا ہے۔ ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے۔
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے واضح کیاکہ جب تک فلسطینوں کو حقوق نہیں ملتے، اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا بھی نہیں جاسکتا۔ معاشی صورتحال پر وزیر اعظم نے کہاکہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں کمی ہوئی ہے، مزید اقدامات کیے جائیں، معاون خصوصی زلفی بخاری نے بتایاکہ یو اے ای میں پاکستانیوں کے لیے لیبر ویزہ پر کوئی پابندی نہیں۔ ایسی تمام خبریں بے بنیاد ہیں، متحدہ عرب مارات نے ہنر مند پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
Comments are closed.