ترجمان، پارٹی رہنما فوج مخالف بیانیے پرموثرجواب دیں، وزیراعظم کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم غیر فطری تحریک ہے، ان کے کہنے پر نیب قانون تبدیل کر لیتے تو آج یہ سڑکوں پر نہ ہوتے۔انہیں معلوم ہے عمران خان این آر او نہیں دے گا اس لیے پاک فوج پر دباو ڈال رہے ہیں ۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت ترجمانوں اور پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ جے یو آئی رہنماء مفتی کفایت اللہ کے فوج مخالف بیانات پر کارروائی ہوگی ۔ مفتی کفایت اللہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال، خصوصا پی ڈی ایم تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک کا کوئی مستقبل نہیں۔

وزیر اعظم نے کہاکہ اپوزیشن رہنماوں کو معلوم ہے عمران خان این آر او نہیں دے گا اس لیے پاک فوج پر دباو ڈال رہے ہیں،پی ڈی ایم کا مسلہ دھاندلی ہوتا تو انتخابی اصلاحات میں ہمارا ساتھ دیتے۔پی ڈی ایم ہمارے لیے مسلہ نہیں، توجہ عوامی مسائل کے حل پر مرکوز ہے ۔ترجمان قوم کو بتایاجائے، مولانا فضل الرحمان نے اثاثے کیسے بنائے؟

Comments are closed.