پٹرول، چینی کی قیمتوں میں اضافہ ،وزیراعظم نے اپوزیشن کوذمہ دار قرار دےدیا

اٹک :وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا میں سب سے سستا پٹرول پاکستان میں ہے جبکہ چینی کی قیمتیں سندھ میں شوگر ملز بند ہونے کی وجہ سے بڑھیں۔

اٹک میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا مسئلہ پوری دنیامیں ہے، دنیا میں سب سے زیادہ سستا پیٹرول پاکستان میں ہے، سندھ میں شوگر ملز بند ہونے کی وجہ سے چینی کی قیمتیں بڑھ گئیں، پتا چلا ہے کہ شوگر ملز مالکان نے مختلف معاملات پر جولائی سے اسٹے آرڈر لے رکھے ہیں، سندھ میں چلنے والی تین شوگر ملز کو بند کردیا گیا ہے۔

 وزیر اعظم نے کہاکہ 30سالوں میں دوخاندان امیر ہو گئے ملک پیچھے چلا گیا، بنگلہ دیش ہم سے آگے نکل گیا، ان دو خاندانوں نے ملک کو معاشی طور پر بےحد کمزور کردیا۔ انہوں نے کہاکہ پہلی بار طویل المدتی پلاننگ ہو رہی ہے، آٹا، گھی اور دالوں پر 30 فیصد احساس کارڈ پر سبسڈی دیں گے، ہماری برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، کم ترقی یافتہ علاقوں کی خوشحالی کے لیے کام کرنا ترجیح ہے، عوام پانچ سال بعد ہماری کارکردگی دیکھیں، پانچ سال میں پتہ چلے ہوگا کہ پاکستان میں غربت کم ہوئی کی نہیں۔

Comments are closed.