مدینہ منورہ : وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ۔ گورنر مدینہ فیصل بن سلمان آل سعود نے اعلی سعودی حکام کے ہمراہ ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران وزیر اعظم پاکستان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور دیگر حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ملاقاتوں میں اقتصادی و تجارتی روابط بڑھانے اورسرمایہ کاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیر اعظم کے ہمراہ اعلی سطح وفد میں وفاقی وزراء بلاول بھٹو زرداری، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، خواجہ محمدآصف، چوہدری سالک حسین، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، نوبزادہ شاہزین بگٹی، محسن داوڑ اور مولانا طاہر اشرفی بھی شامل ہیں ۔ وزات عظمیٰ کامنصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف دورے کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور دیگر حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے اور اقتصادی و تجارتی روابط بڑھانے ،سرمایہ کاری کے فروغ اورپاکستانی افرادی قوت کے لیے روزگار کے مواقعوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔
دورے کے دوران دونوں دوست ممالک کی قیادت کے درمیان باہمی دلچسپی، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی بات چیت ہوگی ۔وزیر اعظم روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی حاضری دیں گے اور عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔
Comments are closed.