اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم نے کہاہے کہ بارشوں کے باعث عوام مشکلات سے دوچار ہیں، مزید بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پورے ملک میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث عوام مشکلات سے دوچار ہیں، موجودہ حالات میں عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جاسکتا ۔اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 71پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 50 پیسے اضافے کی سفارش کی تھی۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ 30روپے فی لٹرپٹرولیم لیوی کی بنیاد پر تجویز کیا گیاتھا۔ واضح رہے کہ اس وقت عوام سے پٹرول پر 26روپے 70پیسے اور ڈیزل پر 25روپے 73پیسے فی لٹر پٹرولیم لیوی وصول کی جا رہی ہے۔
Comments are closed.