مسلہ کشمیر کے حل تک بھارت سے کوئی تجارت نہیں ہوگی ،وزیر اعظم نے دل جیت لیے

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کیساتھ کپاس اور چینی کی درآمد کے حوالے سے سفارشات مسترد کر دیں۔ وزیر اعظم نے کہاہےکہ مسلہ کشمیر کے حل تک بھارت سے کوئی تجارت نہیں ہوگی ۔

بھارت کےساتھ تعلقات کےحوالےسے وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزارت خارجہ کے اعلی ٰ حکام شریک ہوئے اور بریفنگ دی گئی ۔وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ ہمارا اصولی موقف ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت کی بحا لی اور کشمیر یوں کو حق خود ارادیت دئیے بغیر بھارت سے کسی قسم کی تجارت نہیں ہو سکتی۔کشمیر کو نظر انداز کرکے بھارت سے تجارت شروع کرنے کا منفی تاثر جائے گا۔

وزیراعظم نے معاشی ٹیم کودرآمدات کے متبادل ذرائع کے حوالے سے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ شعبوں کی سہولت کاری کے لئے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں۔

Comments are closed.