وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ملکی مسائل کے حل کیلئے تمام شراکت داروں سے گرینڈ ڈائیلاگ کرنا ہوں گے، قومیں محنت ،دیانت، ایمانداری اور ٹیکنالوجی سے آگے بڑھتی ہیں۔
لاہور میں 600 بستروں کے انڈس ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملکی مسائل حل کرنے کیلئے گرینڈ ڈائیلاگ کی اشد ضرورت ہے، اگر ملک کو آگے چلانا ہے تو تمام سٹیک ہولڈرز سے بات کرنا ہوگی،انہوں کا کہنا تھا کہ کیا ہم نے 72 سال بعد بھی سبق نہیں سیکھنا، ملکی خوشحالی کیلئے اپنی پسند نہ پسند سے بالاتر ہو کر کام کرنا ہو گا، دل پرپتھر رکھ کر پٹرول کی قیمتیں بڑھانا پڑیں، پوری کوشش ہوگی غریب پر پڑنے والے بوجھ کو کم کیا جائے۔
ملک میں جاری شدید لوڈ شیڈنگ سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکام پر واضح کر دیا ہے کہ 2 گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ قبول نہیں کروں گا، بجلی کے منصوبے موجود ہیں، تیل مہنگا منگوانا پڑ رہا ہے، پاکستان چند سالوں میں راکٹ کی طرح آگے جائے گا۔
Comments are closed.