وزیراعظم شہباز شریف کی  پیرس اہم عالمی رہنماوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

 پیرس: وزیر اعظم شہباز شریف کی فرانس میں اہم سربراہان مملکت اور شخصیات سے ملاقاتیں جاری ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، فرانس اور مصر کے صدور ،آئی ایم ایف کی ایم ڈی او راقوام متحدہ سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی ہے ۔

 وزیر اعظم شہباز شریف کی فرانس میں سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جبکہ شہزادہ محمد بن سلمان نے حکومت پاکستان اور عوام کے لیے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔دونوں راہنماؤں نے دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔۔

 وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹرکرسٹالینا جارجیوا، فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون،، مصرکے صدر عبدالفتاح السیسیس، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس اور امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی جان کیری سے بھی ملاقاتیں کیں او رباہمی دلچسپی کے امور اورموسمیاتی تبدیلیوں سے ترقی پذیر ممالک کو درپیش معاشی مسائل پر تبادلہ کیا گیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹرسے ملاقات میں پاکستان اورآئی ایم ایف کے مابین جاری پروگراموں اورتعاون پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں پاکستان کی معاشی صورتحال سے آگاہ کیا۔

 

Comments are closed.