بلوچستان میں باقی صوبوں جیسی ترقی لانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا،وزیراعظم

 اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ جب تک بلوچستان ترقی میں باقی صوبوں تک نہیں پہنچ جاتا، چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ بلوچستان کے معدنی وسائل پرسب سے پہلا حق بلوچستان کی عوام کا ہے۔ شمالی یا جنوبی بلوچستان نہیں، پورے صوبے کی مجموعی ترقی کیلئے کام کرناہوگا۔

وزیر اعظم شہباز شریف  نے کوئٹہ کا ایک  روزہ دورہ کیا جہاں وزیر اعلی ٰ سیکرٹریٹ میں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔وزیراعظم کی زیر صدارت اعلی ٰ سطح اجلاس ہوا جس میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اورترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، مولانا عبدالواسع، مولانا اسد محمود، وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو، بی این پی کے سربراہ سردار محمد اخترمینگل، نوابزادہ شاہزین بگٹی،قائم مقام گورنربلوچستان جان محمد جمالی اورکورکمانڈرلیفٹنٹ جنرل سرفرازعلی اور دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم کوبتایا گیا کہ بلوچستان میں غربت کی بڑی وجہ روزگار کے مواقع نہ ہونا ہے ۔جاری منصوبوں میں مقامی افراد کو ترجیح بنیادوں پر روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں ۔اجلاس میں صوبے کیلیے ایک جامع پیکیج کے اعلان ، کوسٹل ہائی وے کے اطراف سیاحت کے فروغ اورافرادی قوت کی تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت کے لیے اداروں کے قیام کی تجاویز بھی دی گئیں۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ جب تک بلوچستان ترقی میں باقی صوبوں تک نہیں پہنچ جاتا، چین سے نہیں بیٹھوں گا، بلوچستان کے معدنی وسائل پر سب سے پہلا حق بلوچستان کی عوام کا ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ آف دی گرڈ منصوبوں سے بلوچستان میں بجلی کی قلت کا مسئلہ حل کیا جائے گا، جاری ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے کیونکہ تمام منصوبوں پر عملدرآمد بلوچستان کا بینہ کے تعاون سے ہی ممکن ہے۔ شمالی یا جنوبی نہیں بلوچستان نہیں ، پورے صوبے کی مجموعی ترقی کیلئے کام کرناہوگا۔ بلوچستان کے طلبہ و طالبات کیلئے وظائف کا سلسلہ بھی دوبارہ شروع کرونگا۔۔ وزیر اعظم نے خضدارکچلاک قومی شاہراہ کا بھی سنگ بنیاد رکھا اور تقریب سے خطاب کیا۔

Comments are closed.