اسلام آباد: 341 کے ا یوان سے سادہ اکثریت کے لیے وزیر اعظم کو عہدے پر رہنے کے لیے ہرصورت 171 ووٹ حاصل کرنا ہوں گے ۔ ایوان میں حکومتی اتحاد کی تعداد 181 جبکہ اپوزیشن کے پاس 160 ووٹ ہیں ۔
قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ا پنے 157 اراکین ہیں جبکہ اتحادیوں میں ایم کیو ایم کی 7، مسلم لیگ ق اور بی اے پی کی پانچ ،پانچ نشستیں ہیں، جی ڈی اے کی 3، آل پاکستان مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کی ایک، ایک نشست ہے، 2 آزاد امیدوار بھی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی ووٹ ا ستعمال نہیں کریں گے جس کے بعد قومی اسمبلی میں حکومتی اتحاد کا نمبر 180 بنتا ہے۔
پی ٹی آئی رکن فیصل واوڈا ہائی کورٹ میں اپنا استعفی پیش کر چکے ہیں تاہم قومی اسمبلی نے ان کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن ابھی تک جاری نہیں کیا، اس لیے وہ بھی ووٹ ڈالنے کے اہل ہوں گے ۔
متحدہ اپوزیشن میں مسلم لیگ ن کے 83اور پیپلزپارٹی کے 55 اراکین ہیں۔ متحدہ مجلس عمل پاکستان کی 15، بی این پی کی 4، اے این پی کی 1 نشست ہے جبکہ اپوزیشن کو 2 آزاد امیدواروں کا ساتھ بھی حاصل ہے تاہم پی ڈی ایم نے آج کے اجلاس کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیاہے ۔
Comments are closed.