نگران وزیراعظم کا دورہ امریکہ،پیر کو نیویارک روانہ ہوں گے

 اسلام آباد:نگران وزیراعظم انوار الحق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کے لیے پیر 18 ستمبرکو نیویارک روانہ ہوں گے ۔ وزیر اعظم پاکستان 22 ستمبر کواقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 78 ویں سیشن سے خطاب کریں گے۔ انوار الحق کاکڑ پاکستان کے پہلے نگران وزیر اعظم ہیں جو یواین جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے ۔امریکی صدر جو بائیڈن سے بھی ملاقات ہوگی ۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ امریکی صدر کے عشائیے اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے اور 22 ستمبر بروز جمعہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 78 ویں سیشن سے خطاب کریں گے ، انوار الحق کاکڑنگران وزیر اعظم کی حیثیت سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے والے پاکستان کے پہلے وزیر اعظم ہوں گے ۔

ملک کے معاشی حالات کے پیشِ نظر وزیراعظم کا وفد انتہائی مختصر ہوگا۔اجلاس کی سائیڈ لائن پر وزیر اعظم پاکستان کی چین، برطانیہ اورسعودی عرب سمیت دیگر اہم ممالک کے سربراہان مملکت سے ملاقاتوں کا امکان ہے ۔نگران وزیراعظم آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے اعلیٰ عہدیداران سے بھی ملاقات کریں گے ۔

Comments are closed.