وزیر اعظم شہباز شریف کی لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید اور کیپٹن احمد بدر شہید کے گھر آمد۔ و زیر اعظم نے ان کے لواحقین سے تعزیت اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعاکی ۔ وزیرِ اعظم نےعظیم قربانی پر شہدا ء اور لواحقین کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف چکلالہ گیریژن میں لیفٹیننٹ کرنل کاشف علی شہید کے گھر پہنچے ۔ شہید کے درجات کی بلندی اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاک فوج کے بہادر جوانوں و افسران نے ملک کی بقاء کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ مجھ سمیت پوری قوم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ وزیرِ اعظم تلہ گنگ میں کیپٹن احمد بدر شہید کے گھر بھی گئے اور اہلِ خانہ سے تعزیت کی ۔ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ شہداء کے اہلِ خانہ پوری قوم کا فخر ہیں۔ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاکستانی قوم مسلح افوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
واضح رہے کہ 16 مارچ کومیر علی میں فوج چوکی پر دہشتگردوں کے حملے میں لیفٹیننٹ کرنل کاشف علی اور کیپٹن احمد بدر سمیت پاک فوج کے 7 جوان جام شہادت نوش کر گئے تھے ۔ سکیورٹی فورسز نے بہادری سے لڑتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو و اصل جہنم کیاتھا۔
Comments are closed.