عوام میرے ساتھ کھڑی ہے، سازش کا مقابلہ کروں گا،وزیراعظم

 اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام میرے ساتھ کھڑی ہے اور اس سازش کا مقابلہ کروں گا۔ میں کسی صورت میں اس خرید و فروخت کے سامنے نہیں جھکوں گا۔ اس ردعمل کا اظہاروزیر اعطم نے پی ٹی آئی کے ناراض اراکین کے سندھ ہاؤس اسلام آباد سے میڈیا پر آنے کے بعد کیا۔

وزیر اعظم عمران خان کا بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب متحدہ اپوزیشن پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لاچکی اور ساتھ ہی اسلام آباد کے لیے لانگ مارچ کا اعلان کیاگیاہے ۔

تازہ ترین پیش رفت کے مطابق حکمران جماعت تحریک انصاف کے نور عالم سمیت 25 ایم این ایز سندھ ہاؤس اسلام آباد میں کھل کر عوام کے سامنے آگئے۔

Comments are closed.