نون لیگی اراکین کی اسپیکر اسد قیصر سے ملاقات ، استعفی ٰ منظور نہ کرنے کی استدعا

لیگی اراکین اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی اورمحمدسجاد نے اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر سے ملاقات کی ہے ۔مرتضیٰ جاوید عباسی اور محمد سجاد نے موقف اختیا ر کیا کہ اپنا استعفیٰ براہ راست اسپیکر آفس کو نہیں صرف قیادت کو بھجوایا تھا۔

اسپیکر نے استفسار کیا کہ آپ دونوں کے استعفے میرے پاس پہنچے ہیں کیا ان کی تصدیق کرتے ہیں ؟ دونوں اراکین نے کہاکہ اپنے ا ستعفے صرف مسلم لیگ نون کی قیادت کے پاس جمع کراوائے تھے ۔فی الحال استعفے منظور نہ کیے جائیں۔ میڈیا سے گفتگو میں اسپیکر اسد قیصر نے کہاکہ دونوں اراکین کے استعفوں کے حوالے سے قانونی پہلووں کا جائزہ لیکر فیصلہ کریں گے ۔اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اگر مزید اراکین کے استعفیٰ بھی آئے تو ان پر بھی قانون کے مطابق ہی کارروائی ہو گی ۔

مرتضیٰ جاویدعباسی نے این اے 15 اورمحمد سجاد نے این اے 14 سے اپنے استعفے پارٹی قیادت کو جمع کروائے تھے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفوں کی تصدیق کے لئے دونوں لیگی ایم این ایز کو طلب کیا تھا۔

Comments are closed.