مسلم لیگ ن نے نیب آرڈیننس کو حکومتی کرپشن کے خلاف این آر او قرار دے دیا

اسلام آباد:مسلم لیگ ن نے نیب آرڈیننس کو حکومتی کرپشن کے خلاف این آر او قرار دے دیا۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ٹیکس چوری اور اثاثے چھپانے پر نیب سوال نہیں کرسکے گا۔ کابینہ فیصلوں سے 800 ارب روپے کے نقصان پر بھی نیب کچھ نہیں کرسکتا۔ پارلیمان کے دونوں ہاؤس بند کرکے آرڈیننس لایا گیا، آرڈیننس عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہے۔

اسلام آباد میں  مشترکہ پریس کانفرس کرتے لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق کرپشن موجودہ دور میں سب سے زیادہ بڑھی ہے ،،، یہ پاکستان کی تاریخ کے کرپٹ ترین حکمران ہیں ۔ ایک کالے قانون پر مزید کالک مل کر اپوزیشن کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ہم اب یہ نہیں ہونے دینگے، یہاں آمر، ڈکٹیٹر رہے ہیں مگر انہیں آج کوئی نہیں جانتا، احتساب ہوگا، سچا احتساب ہوگا، کسی کے ساتھ بے انصافی نہیں کی جائیگی۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ یہ حکومت ریاست میں انتشار والے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ نیب ترمیمی آرڈیننس دو لوگوں کو سامنے رکھ کر بنایا گیا ہے، ایک کرپٹ حکومت میں بیٹھے لوگوں کو بچانا اور دوسرا اپوزیشن کے لوگوں کے خلاف من پسند ججز سے فیصلے لینے  ہیں۔

Comments are closed.