اسلام آباد: تحریک عدم اعتماد، حکومت کی اہم اتحادی جماعت مسلم لیگ ق نے بھی ملاقاتوں کا سلسلہ تیز کر دیا۔ مسلم لیگ ق ، جی ڈی اے اور ایم کیو ایم پاکستان کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔
مسلم لیگ ق ، جی ڈی اے اور ایم کیو ایم کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے متفقہ حکمت عملی اپنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ایم کیو ایم رہنما امین الحق، عامر خان، وسیم اختر، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور اظہار الحسن شریک ہوئے ۔
مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ سے تحریک انصاف کے ناراض رکن اسمبلی سردار یار محمد رند نے بھی ملاقات کی ، ملاقات میں چودھری سالک حسین ،چودھری حسین الٰہی ، صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر اور دیگر بھی شریک ہوئے ۔ یار محمد رند نے چوہدری شجاعت حسین کو گلدستہ پیش کیا اور بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس سے قبل چوہدری شجاعت کی زیر صدارت مسلم لیگ ق کی قیادت کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سیاسی جماعتوں سے اب تک کے رابطوں اور وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت کی گئی ۔
Comments are closed.