وفاقی حکومت کا تین صوبوں میں خصوصی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ

پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کا عزم ،، پنجاب ،سندھ اور بلوچستان کے چھبیس اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی ۔ مہم میں ان اضلاع کو فوکس کیا گیاہے کہ جہاں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس پایا گیاہے۔

مہم کے دوران پنجاب ،سندھ اور بلوچستان کے 26 اضلاع میں 82 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی ۔ ان میں بلوچستان کے 11، سندھ کے 8 اور پنجاب 7 اضلاع شامل ہیں۔

 پنجاب میں فیصل آباد، قصور ، ڈی جی خان، ملتان، راجن پور،اوکاڑہ اوررحیم یار خان سندھ میں گھوٹکی،جیکب آباد،کشمور، خیرپور،سکھر، لاڑکانہ، شکار پور، قمبر اور بلوچستان میں خضدار،کیچ،لسبیلہ، صحبت پور،نصیر آباد، جعفر آباد ،ڈیرہ بگٹی، اوستہ محمد، سبی ، حب اورچمن میں خصوصی پولیو مہم چلائی جائے گی۔

مہم میں ان اضلاع کو فوکس کیا گیاہے کہ جہاں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس پایا گیاہے۔

Comments are closed.