پی پی7ضمنی انتخابات،دوبارہ گنتی کے معاملے پر ریٹرننگ آفیسر کی غیر جانبداری مشکوک

فون پر فیصلہ بتایا جائے گا۔ ابھی الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ گنتی ہوگی یا نہیں، رائے سلطان بھٹی

راولپنڈی کے حلقہ کہوٹہ پی پی7ضمنی انتخابات میں دوبارہ گنتی کے معاملے پر ریٹرننگ آفیسررائے سلطان بھٹی درخواست پر کوئی فیصلہ نہ کرسکے۔ رائے بھٹی نے دونوں امیدواروں کو گھر جانے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ فون پر فیصلہ بتایا جائے گا، ابھی الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ گنتی ہوگی یا نہیں۔

راولپنڈی کے حلقے کہوٹہ پی پی 7 میں پی ٹی آئی کے امیدوار کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کی گئی۔ پی ٹی آئی کے امیدوار کرنل (ر) شبیر اعوان کی جانب سے ری کاونٹنگ کی درخواست دی گئی تھی۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر رائے سلطان بھٹی نے 266 پولنگ سٹیشن پر دوبارہ گنتی سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ پورے حلقے کے 266 پولنگ سٹیشن کی دوبارہ گنتی ممکن نہیں۔ کتنے پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ گنتی کروانی ہے آپس میں مشاورت کر کے ہمیں بتادیں۔ ری کاونٹنگ کی درخواست پر سماعت میں کچھ دیر کا وقفہ کے بعد تمام امیدواروں کی قانونی ٹیم کو مشاورت کا وقت دے دیا گیا۔ مشاورت کے بعد ریٹرننگ آفیسر رائے سلطان بھٹی نے مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ صرف مسترد شدہ ووٹوں کی گنتی دوبارہ ہوگی۔ 1516 ووٹ مسترد ہوئے تھے جن کی گنتی کی جارہی ہے۔ پورے حلقے کے 266 پولنگ اسٹیشنز کی گنتی نہیں ہوسکتی۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر نے مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر اعتراض اٹھایا اور ان کے وکیل نے موقف اپنایا کہ دوبارہ گنتی نہیں ہونی چاہیئے۔پی ٹی آئی امیدوار کرنل ریٹائرڈ شبیر اعوان نے کہاکہ کہوٹہ میں 20 پولنگ اسٹیشن کے ووٹ ری اکاؤنٹ کئیے جائیں جس کے بعد آر او نے الیکشن کمیشن سے قانونی مشاورت کے لئے سماعت میں دس منٹ کا وقفہ کر دیا۔ فریقین کے وکلاء دلائل مکمل ہونے کے بعد آر او نے فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے دوبارہ گنتی کی مخالفت کی گئی ۔ پی ٹی آئی کے امیدوار نے 266 پولنگ اسٹیشنز کی گنتی کا مطالبہ کیا ۔مسلم لیگ ن کی طرف سے ایڈووکیٹ سردار تیمور اسلم اور پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈووکیٹ روف صدیقی پیش ہوئے۔بعد ازاں راولپنڈی کے حلقہ کہوٹہ پی پی7ضمنی انتخابات میں دوبارہ گنتی کے معاملے پر ریٹرننگ آفیسر رائے سلطان بھٹی درخواست پر کوئی فیصلہ نہ کرسکے۔رائے سلطان بھٹی نے دونوں امیدواروں کو گھر جانے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ فون پر فیصلہ بتایا جائے گا۔ ابھی الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ گنتی ہوگی یا نہیں

Comments are closed.