صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیر دفاع پرویز خٹک بھی کورونا وائرس کا شکار

 اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کے بعدصدر مملکت ڈاکٹر عارف علویٰ اور وزیر دفاع پرویز خٹک بھی کورونا وائر س کا شکار ہو گئے۔ صدر مملکت نے اپیل کی ہے کہ عوام کورونا سے بچاو کے لیے ایس او پیز پر عمل کریں ۔ صدر مملکت نے رواں ہفتے کئی تقریبات میں شرکت کی تھی ۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ٰ نے سوشل میڈیا کے ذریعے خود تصدیق کی کہ وہ کورونا  وائرس کا  شکا ر ہوگئے ہیں۔اپنے ٹویٹ میں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی ٰ نے کہاکہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیاہے ، میں نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوائی تھی لیکن جسم میں اینٹی باڈیز بننے کا عمل دوسری ڈوز کے بعد شرو ع ہوتاہے ، دوسری ڈوز بھی رواں ہفتہ لگنی تھی۔

صدر مملکت نے کہاکہ اللہ تعالی تمام کورونا مریضوں کو شفا عطا فرمائے، عوام کورونا سے بچاو کے لیے ایس او پیز پر عمل کریں،صدر مملکت کی اہلیہ ثمینہ علوی کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کا حوصلہ بلند ہے ، انہیں کورونا کی معمولی علامات ہیں۔

دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ وزیر دفاع پرویز خٹک کا کورونا ٹیسٹ بھی پازیٹو آیا ہے، اللہ تعالی انہیں جلد صحت یاب کرے۔

Comments are closed.