آرمی چیف کی قبل از وقت تقرری میں حرج نہیں،صدرمملکت عارف علوی

وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں۔ موجودہ حکومت میں میرے پاس 74 سمریاں دستخط کے لیے آئیں جن میں سے 67 سمریاں اسی روز دستخط کرکے واپس بھیجوائیں، عارف علوی

 اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی قبل از وقت تقرری میں حرج نہیں۔

صدرمملکت عارف علوی سے سینئر صحافیوں کی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر صدر عارف علوی نے کہا کہ ان کے وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں۔ موجودہ حکومت میں میرے پاس 74 سمریاں دستخط کے لیے آئیں جن میں سے 67 سمریاں اسی روز دستخط کرکے واپس بھیجوائیں۔
صدر مملکت عارف علوی نے ایک اورسوال کے جواب میں کہا کہ غیرملکی خط پر اگر کوئی تحقیقات ہوئی ہیں تو ان کو عوام کے سامنے لایا جائے

صدرمملکت عارف علوی نے کہا کہ بطور صدر میرے پاس یہ اختیار نہیں کہ کسی کو کہوں کہ ڈائیلاگ کرو، تمام فریق راضی ہوں تو ایوان صدر کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
صدر مملکت نے کہا میں نے نہ آئین توڑا ہے نہ غداری کی ہے، جس نے غداری کی ہے اس پر آرٹیکل 6 ضرور لگائیں، ذاتی حیثیت میں سمجھتا ہوں کہ کلیئر مینڈیٹ بہت ضروری ہے۔صدر مملکت عارف علوی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آرمی چیف کی تقرری وقت سے پہلے کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ ملک میں فوج کا آئینی کردار نہیں ہوتا۔
عارف علوی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹوزرداری نے امریکہ سے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کی ہے،عمران خان سے وٹس ایپ پر بات ہوتی ہے، ان سے آخری بات پنجاب کے گورنر کے معاملے پر ہوئی تھی، عمران خان سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین یا نیب قانون کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

Comments are closed.