پی ڈی ایم کے 7 ارکان نے جان بوجھ کر ووٹ ضائع کیے،پریزائیڈنگ افسرکا انکشاف

اسلام آباد: یریزائیڈنگ افسر سید مظفر حسین نے اپوزیشن کے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے سات ارکان نے جان بوجھ کر ووٹ ضائع کیے۔

 انہوں نے کہاکہ ساتوں بیلٹ پیپرز پر ایک ہی طرز پر مہر لگائی گئی ، چوری اپوزیشن کے اپنے گھر میں سے ہوئی ہے، اب اپوزیشن خود تحقیقات کرے کہ چوری کن ارکان نے کی۔

سید مظفر حسین کاکہناتھاکہ عبدالحفیظ شیخ اور سندھ میں صدرالدین شاہ راشدی کے ووٹ اسی بنیاد پر مسترد کئے گئے تھے۔ پارلیمان کی کارروائی عدالت میں چیلنج نہیں ہو سکتی، انہیں بلا وجہ تنقید کا نشانہ بنایا جا رہاہے ۔

Comments are closed.