ملک میں مہنگائی ۔۔۔۔ رواں ہفتے بھی بے قابو رہی

م

ملک میں مہنگائی کی لہر برقرار، رواں ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں 0.11 فیصد اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے میں چینی، آٹا ،ٹماٹر،انڈے اور ایل پی جی سمیت بیس اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہوئیں۔

 ادارہ شماریات کے اعداد و شما رکے مطابق چینی کی قیمت معمولی اضافے سے 82 روپے کلوہو گئی جبکہ ٹماٹر 8 روپے اور انڈے 6 روپے درجن مزید مہنگے ہوئے ۔ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 5 روپے سے زائد مہنگا ہوا، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں بھی تقریباً 20 روپے کا اضافہ ہوا۔ یوں رواں ہفتے مجموعی طور پر 20 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہوئیں۔

ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ میں کہاگیا کہ ایک ہفتے میں آلو 6 روپے 71 پیسے، پیاز3 روپے 95 پیسے جبکہ مرغی 15 روپے 68 پیسے فی کلو سستی ہوئی، دالوں اور چاول کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Comments are closed.