اسلام آباد:مسلسل دوسرے ہفتے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں اضافہ،مہنگائی کی شرح 0.51 فیصد مزید بڑھ گئی۔ ایک ہفتےمیں زندہ مرغی 31 روپے 97 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ چینی آٹا گوشت مہنگا، دالیں سستی ہوگئیں ۔
ادارہ شماریات کے مطابق حا لیہ ہفتے برائلر مرغی 31 روپے اضافےکے بعد 253 روپے فی کلو جبکہ ٹماٹر 4 روپے 83 پیسےمہنگے ہوکر137 روپے کلو ہوگئے۔اڑھائی کلو گھی کا ڈبہ 5 روپے 38 پیسے ، چینی 41 پیسے فی کلو جبکہ آٹے کا 20 کلو تھیلا 1 روپے 21 پیسے مہنگاہوا۔بیف1 روپے 76 پیسے اورمٹن 1 روپے 75 پیسے فی کلو مہنگاہوا۔
حالیہ ہفتے لہسن 20 روپے 72 پیسےسستا ہوکر قیمت 371 روپے 46 روپے فی کلو ہوگئی ہے،انڈے 3 روپے 98 پیسے درجن، پیاز 95 پیسے، آلو 73 پیسے، دال مونگ 1 روپے 52 پیسے، دال چنا 45 پیسے جبکہ دال مسور 23 پیسے فی کلوسستی ہوئی ہے۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 17 روپے 58 پیسے سستا ہوا جبکہ 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
Comments are closed.