اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید ا ضافہ ہوا ہے۔مرغی ، آٹا، چینی ، گھی ، دودھ سب کچھ مزید مہنگا ہوگیا۔مجموعی طور پر بائیس اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھیں۔
رواں ہفتے برائلرمرغی 38 روپے 35پیسے فی کلو، آٹے کا 20 کلو کاتھیلا 23 روپے 31 پیسے،ڈھائی کلوگھی کا ڈبہ 3 روپے 29 پیسے جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 152 روپے 28 پیسے مہنگا ہوا۔ چینی 47 پیسے فی کلو،آلو 2 روپے 95 پیسے،لہسن 10 روپے اور چائے کا پیکٹ بھی 4 روپے 72 پیسے مہنگاہوا۔ باسمتی چاول، تازہ دودھ اور مٹن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ۔
حالیہ ہفتے انڈے 4 روپے 77 پیسے فی درجن، دال مونگ 2 روپے 11 پیسے،دال مسور 1 روپے 25 پیسے، دال ماش 1 روپے 21 پیسے فی کلو سستی ہوئی 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
Comments are closed.