ملک میں مہنگائی کا راج برقرار،برائلرمرغی 24 روپے کلو مزید مہنگی

اسلام آباد:مہنگائی میں مسلسل چوتھے ہفتے بھی کمی نہ آ سکی ،برائلر مرغی 24 روپے فی کلو مزید مہنگی ہوئی ،مجموعی طور پر بیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ا ضافہ ہوا۔ مہنگائی کی مجموعی شرح 16.49 فیصد تک پہنچ گئی، رواں ہفتے 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا۔

 ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق برائلر مرغی 24 روپے 45 پیسے،پیاز 3 روپے 80 پیسے،اڑھائی کلو گھی کا ڈبہ 4 روپے 60 پیسے،بیف 2 روپے 38 پیسے جبکہ کیلے 4 روپے 63 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔چائے، چاول ، دال مسور اوردال چنا کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔

دوسری جانب ایک ہفتے میں ٹماٹر 15 روپے 65 پیسے فی کلو ، لہسن 14 روپے 17 پیسے ،انڈے 1 روپے 69 پیسے فی درجن جبکہ آٹے کا بیس کلو تھیلا 2 روپے 51 پیسے سستا ہوا۔ ہفتہ وار بنیادوں پر 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔۔

Comments are closed.