اسلام آباد:تحریک انصا ف حکومت کے اڑھائی سال میں دعووں کے باجود مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا۔ چینی 38 روپے فی کلوجبکہ آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 199 روپے مہنگا ہوا، اڑھائی کلو گھی کے ڈبے کی قیمت میں 265 روپے اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق اگست 2018 میں چینی کی اوسط قیمت 55روپ59 پیسے فی کلو تھی جو اس وقت 93 روپے 59 پیسے فی کلو ہے ۔اسی عرصے میں گڑ 45 روپے 61 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، اگست 2018 سے فروری 2021 کے دوران دال ماش 106 روپے 94 پیسے،دال مسور42 روپے 30 پیسے ،دال مونگ 119روپے 50 پیسے ،دال چنا38 روپے 65 پیسے ،بکرے کا گوشت 216 روپے اور گائے کا گوشت 100 روپے 57 پیسے فی کلو مہنگاہوا۔
دستاویز کے مطابق موجودہ دور حکومت میں برائلز مرغی 102 روپے کلو ،اڑھائی کلو گھی کا ڈبہ 265 روپے،لہسن 119 روپے 94 پیسے جبکہ انڈوں کی قیمت میں فی درجن 50 روپے اضافہ ہوا۔
Comments are closed.