مہنگائی کا راج برقرار، ستمبر میں مہنگائی کی شرح میں 2 فیصد کا بڑا اضافہ

 اسلام آباد: کوئی تدبیر کام نہیں آئی ، ملک میں  مہنگائی کا راج برقرار، ستمبر میں ماہانہ بنیاد وں پر مہنگائی کی شرح میں دو فیصد کا بڑا اضافہ ہواہے۔ شہری علاقوں میں اشیائے خور ونوش تینتیس اعشاریہ نو فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں پینتیس اعشاریہ چار فیصد مہنگی ہوئیں۔شہروں میں مہنگائی میں 1.7 فیصد اور دیہی علاقوں میں 2.5 فیصد بڑھی ۔سالانہ بنیاد وں پر مہنگائی ک شرح 31.4 فیصد تک جاپہنچی ۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں پیاز 39.3 فیصد، دال مسور 19.8 فیصد اور سبزیاں 11.7 فیصد ، چینی 10.2 فیصد، دال ماش 9.4 فیصد، لوبیہ 7.1 فیصد اور مصالحہ جات 6.3 فیصد مہنگے ہو ئے۔ گڑ کی قیمت میں 6.2 فیصد، دال مونگ 5.5 فیصد، پھل 4.4 فیصد دال چنا 3 فیصد اور خشک دودھ کی قیمت میں 2.6 فیصد اضافہ ہوا۔ شہری علاقوں میں اشیائے خور ونوش 33.9 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 35.4 فیصد مہنگی ہوئیں۔ ایک ماہ میں ٹماٹر 13.8 فیصد اور مرغی 11.8 فیصد سستی ہوئی ۔

دوسری جانب ایک سال میں چینی 89.95 فیصد ،گندم کا آٹا 81.29 فیصد ،مصالحہ جات 78.77 فیصد اور چائے 73.03 فیصد ،چاول 64.71 فیصد اور گندم 40.97 فیصد مہنگی ہوئی ۔

Comments are closed.