اسلام آباد: ایک ہفتے کے دوران 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا۔ماہانہ 17ہزار روپے کمانے والے افراد کے لیے مہنگائی 21.92 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی۔ برائلر مرغی ، انڈے ، گھی ، دالیں مزید مہنگی ہوئیں۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق برائلر مرغی 4 روپے،انڈے 2 روپے 69 پیسے جبکہ اڑھائی کلو گھی کا ڈبہ 8 روپے 77 پیسے مہنگاہو کر قیمت 1014 روپے ہوگئی ہے۔دال چنا 1 روپے 29 پیسے، دال مسور 2 روپے ، لہسن ایک روپے 82 پیسے جبکہ مٹن بھی 4 روپے 53 پیسے فی کلو مہنگاہوا۔
دوسری جانب حالیہ ہفتے ٹماٹر 24 روپے 68 پیسے ، آلو 3 روپے 57 پیسے فی کلو سستے ہوئے جبکہ سرخ مرچ کے 200 گرام پیکٹ کی قیمت میں 20 روپے سے زائد کی کمی ہوئی ۔ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر بھی 39 روپے اور آٹے کا بیس کلو کاتھیلا 4 روپے 95پیسے سستا ہوا، 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
Comments are closed.