بھارتی مکروہ ہتھکنڈے،ظلم کشمیریوں کے عزم کو کمزور نہیں کرسکے،عبدالقیوم نیازی

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کا کہنا ہے کہ بھارت کے مکروہ ہتھکنڈے اور ظلم و جبر کشمیریوں کے عزم کو کمزور نہیں کرسکے، کشمیری عوام ہندوستان سے آزادی لے کر رہیں گے۔

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردارعبدالقیوم نیازی سے جموں و کشمیرتحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے وزیراعظم سے ملاقات کی، راجہ نجابت حسین نے وزیراعظم کو دورہ برطانیہ کی دعوت بھی دی جس پر وزیراعظم نے کہاکہ جلد برطانیہ سمیت یورپی ملکوں کا دورہ کر کے انہیں مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فورسز کے انسانیت سوز مظالم سے آگاہ کروں گا۔

وزیراعظم نے کہاکہ ہندوستان نے سید علی گیلانی کی نماز جنازہ اور تدفین پر پابندیاں لگا کر اپنا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے عیاں کر دیا ہے۔اس موقع پر راجہ نجابت حسین نے کہا کہ وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کی قیادت میں بین الاقوامی سطح ہر بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کریں گے۔ برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی اپنے محبوب قائد کے استقبال کے لئے بے چین ہے۔

سردار عبدالقیوم نیازی کی صورت میں کشمیری قوم کو ایک درویش صفت رہنماء میسر آیا ہے جو انکے مسائل کا ادراک رکھتا ہے اور ان کے مسائل حل کرنے کیلیے درد دل بھی رکھتا ہے۔انہوں نے وزیراعظم کے عوامی انداز کو بے حد سراہا اور کہا کہ اللہ پاک آپ کو اپنے مقاصد میں کامیاب کرے۔

Comments are closed.