وزیراعظم شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے

وزیرِ اعظم 9 نومبر کو 2 روزہ دورے پر برطانیہ پہنچے تھے۔جہاں وہ  11 نومبر کی شام طبیعت کی خرابی کے باعث وطن روانہ نہیں ہو سکے تھے۔ طبیعت کی خرابی اور دیگر مختلف مصروفیات کی وجہ سے ان کے دورے میں توسیع ہوئی۔

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے۔ شہبازشریف نے جمعہ کو لندن سے اسلام آباد کیلئےروانہ ہوناتھا لیکن طبیعت کی خرابی کے باعث تاخیرسےروانہ ہوئے۔

وزیراعظم شہباز شریف لندن سے واپس پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ وزیرِ اعظم کوپ کانفرنس میں مصر گئے تھے، پھر وہاں سے لندن گئے ۔وزیرِ اعظم 9 نومبر کو 2 روزہ دورے پر برطانیہ پہنچے تھے۔جہاں وہ  11 نومبر کی شام طبیعت کی خرابی کے باعث وطن روانہ نہیں ہو سکے تھے۔ طبیعت کی خرابی اور دیگر مختلف مصروفیات کی وجہ سے ان کے دورے میں توسیع ہوئی۔ دورے کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے میاں نواز شریف اور مریم نواز سے سیاسی صورتِ حال پر مشاورت بھی کی۔

Comments are closed.