اہم تعیناتی کے دوران وزیراعظم کا دورہ ترکیہ، 26 نومبر کو واپسی
شہبازشریف 25 نومبر کو ترکیہ جائیں گے،ترک صدر،ہم منصب سے ملاقات کرینگے،ترکیہ میں پاکستان نیوی کی ترکیہ کے تعاون سے بنائے گئی فریگیٹ کے افتتاح کی اہم تقریب میں شرکت کرینگے
وزیراعظم شہبازشریف کے دو روزہ دورہ ترکیہ کا امکان ہے۔شہبازشریف 25 نومبر کو ترکیہ جائیں گے۔26 نومبر کو واپس آئیں گے۔
وزیراعظم کو دورہ ترکیہ کی دعوت ترک صدر رجب طیب اردگان کی جانب سے دی گئی۔وزیراعظم دورہ ترکیہ میں پاکستان نیوی کی ترکیہ کے تعاون سے بنائے گئی فریگیٹ کی اہم تقریب میں شرکت کرینگے۔فریگیٹ کا افتتاح وزیراعظم اور ترک صدر مشترکہ طور پر کریں گے۔
وزیراعظم ترک ہم منصب سے ملاقات بھی کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ میں بزنس کمینوٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ترکیہ روانگی سے قبل اہم تعیناتی کا معاملہ بھی وزیراعظم شئبازشریف کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
Comments are closed.