پاک فوج میں اعلیٰ سطح ترقیاں،تقرریاں: 6 میجرجنرلزلیفٹیننٹ جنرل بن گئے،5 کورکمانڈز تبدیل

پاک فوج میں اعلیٰ سطح ترقیاں اور تقرریاں کی گئی ہیں، 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ پانچ کور کمانڈرز بھی تبدیل کر دئیے گئے ہیں۔ ترقی پانے والے جنرلز میں سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی شامل ہیں ۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق ترقی پانے والوں میں میجر جنرل آصف غفور ،میجر جنرل اختر نواز، میجر جنرل سردار حسن اظہرحیات، میجر جنرل سرفراز علی، میجر جنرل محمدعلی اور میجر جنرل سلمان فیاض غنی شامل ہیں۔

ترقی پانے والے میجر جنرل اختر نواز وائس چیف آف جنرل سٹاف جبکہ میجر جنرل سردار حسن اظہر حیات انٹر سروسز انٹیلی جینس میں تعینات ہیں، میجر جنرل آصف غفور جنرل آفیسر کمانڈنگ اوکاڑہ، میجر جنرل سرفراز علی انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان، میجر جنرل محمد علی کمانڈنٹ پی ایم اے کاکول اور میجر جنرل سلمان فیاض غنی کمانڈنٹ اسکول آف انفینٹری کوئٹہ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

دوسری جانب ملٹری سیکرٹری لیفٹننٹ جنرل محمد عبدالعزیز کوکورکمانڈر لاہور ،لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کور کمانڈر کراچی ، لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء کورکمانڈر بہاولپور اور لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف کوکو رکمانڈر ملتان تعینات کردیا گیاہے ۔ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کورکمانڈر سدرن کمانڈ کوئٹہ ہوں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورس ،لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان انسپکٹر جنرل آرمز ،لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن ،لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات ملٹری سیکرٹری اور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کوآئی جی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کیا گیاہے۔

Comments are closed.