پی ایس ایل 7: کراچی کنگز کو پہلی کامیابی مل گئی

لاہور : پاکستان سپرلیگ کے چھبیسویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 22 رنز سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کی ہے۔ کراچی کنگز کے میر حمزہ نے 27 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بازی کو ترجیح دی۔کراچی کنگز کی ٹیم اننگز کے آخری اوور میں 149 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم 39 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے جبکہ لیوس جارجوری نے 27 اور قاسم اکرام نے 26 رنز کی اننگز کھیلی۔لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان نے راشد خان 4، 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

 

کراچی کنگز کے 150 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور کی ٹیم 9 وکٹوں پر 127 رنز ہی بناسکی ۔لاہور قلندر کے محمد حفیظ33 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز ثابت ہوئے جبکہ ڈیوڈ ویسے نے 31 اور ہیری برووک نے 26 رنز کی اننگزکھیلی۔

کراچی کنگز کے میر حمزہ نے 27 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ کرس جارڈن نے 23 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

میر حمزہ کو میز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

Comments are closed.