لاہور : پاکستان سپر لیگ 7 کے پچیسویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 118 رنز سے سکست دے دی ہے ۔ ملتان سلطانز کے 246 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ کی ٹیم 128 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے اپنی شاندار فارم کا تسلسل جاری رکھا اور ایک مرتبہ پھر نصف سنچری جڑ دی۔
Just another day of @MultanSultans opening pair dominating the powerplay 🙌🏼 #HBLPSL7 l #LevelHai l #MSvQG @shani_official @iMRizwanPak pic.twitter.com/dDHdGUmnBp
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 18, 2022
محمد رضوان نے ناقابل شکست 83 رنز کی اننگز کھیلی۔ شان مسعود نے 57 اور رائلی روسوو نے 71 رنز بنائے۔ کوئٹہ کی جانب سے عرفان، نسیم اور غلام مدثر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
Shan Masood gets going 🙌🏼 #HBLPSL7 l #LevelHai l #MSvQG @shani_official pic.twitter.com/jLejLsegf0
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 18, 2022
246 رنر کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈایٹر کی ٹیم 128 بنا کر آوٹ ہو گئی ۔۔۔ کوئٹہ کی جانب سے عمر اکمل 50 رنز بنا کر نمایاں بلے باز ثابت ہوئے جبکہ جیسن رائے نے 38 اور محمد سرفراز ناقابل شکست 17 کی اننگز کھیلی ۔ ملتان سلطانز کی جانب سے شاہنواز دھانی ، آصف آفریدی ، خوشدل اور ڈیویڈ ویلی نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا
Big blow! @will_smeed is out. #HBLPSL7 l #LevelHai l #MSvQG pic.twitter.com/Pk4JhhOMY3
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 18, 2022
واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کے پوائنٹس ٹیبل میں ملتان سرفہرست ہے، اس کے 8 میچز میں 14 پوائنٹس ہیں، سلطانز پہلے ہی پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 8 میچز میں 6 پوائنٹس ہیں اور وہ ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر ہے۔
Comments are closed.