کراچی : پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی ہے۔ ملتان سلطانز کے خوشدل شاہ نے آخری اوور کی چار گیندوں پر 16 رنز بنا کر ٹیم کو کامیابی دلائی
What a chase by the Sultan Squad 👑 #HBLPSL7 l #LevelHai l #MSvLQ pic.twitter.com/ZUun7CWjOv
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 29, 2022
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دی۔ لاہور قلندرز کے فخر زمان نے 76 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کامران غلام نے 43 رنز بنائے ۔ ملتان سلطانز کے ڈیوڈ ویلی، شاہنواز دھانی ، خوشدل شاہ، عمران طاہر اور احسان اللہ نے ایک ایک کھلاڑی آوٹ کیا۔
Don’t you love these @rashidkhan_19 sixes? 🤩#HBLPSL7 l #LevelHai l #MSvLQ pic.twitter.com/Mq9Vz3I3DW
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 29, 2022
ملتان سلطانز کے 207 رنز کے تعاقب میں لاہور قلندرز نے مطلوبہ ہدف 20ویں اوور کی چوتھی گیند پر حاصل کیا۔ ملتان سلطانز کے اوپننگ بلے باز شان مسعود اور محمد رضوان نے ٹیم کو 150 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، شان مسعود نے 83 اور محمد رضوان نے69 رنز بنائے ۔ خوشدل شاہ نے 4 گیندوں پر 18 رنز بنا کر ٹیم کو فتح کی راہ سے ہمکنا کرایا
Lovely shot, Rizzu 👌🏼 #HBLPSL7 l #LevelHai l #MSvLQ pic.twitter.com/kzU6HlLXlm
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 29, 2022
شان مسعود کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ فخر زمان کو ایمپیکٹ پلیئر کے ایوارڈ سے نوازہ گیا۔ پاکستان سپرلیگ کے ساتویں ایڈیشن میں ملطان سلطانز کی یہ مسلسل دوسری فتح ہے۔ ایونٹ کے ابتدائی میچ میں ملطانز سلطانز نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی
Player of the match of #MSvLQ is @shani_official 👑 #HBLPSL7 l #LevelHai pic.twitter.com/215VvhDBcF
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 29, 2022
اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز دونوں میچ جیتنے کے بعد ٹاپ پر ہیں جبکہ دوسری نمبر پر پشاور زلمی ہے۔
Comments are closed.