پی ایس ایل 7 : ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو شکست دے

کراچی : پاکستان سپر لیگ کے چودہویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 57 رنز سے شکست دے دی ہے، ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے 83 رنز کی دلکش اننگز کھیلی

اس سے پہلے پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی، ملتان کے شان مسعود اور محمد رضوان نے اننگز شاندار کا آغاز کیا 85 کے مجموعی سکور شان مسعود 34 رنز بنا کر شعیب ملک کی گیند پر ردرفورڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جس کے بعد محمد رضوان اور صہیب مقصود کے درمیان 42 رنز کی شراکت داری کی وجہ ٹیم کا اسکور 127 پر پہنچ گیا اور صہیب مقصود 26 رنز بنا کر عثمان قادر کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، ملتان سلطانز کے ٹیم ڈیوڈ نے 19 گیندوں پر 51 رنز کی دھواں دھار ناقابل اننگز کھیلی، ملتان نے سلطانز نے مقررہ اوورز میں پشاور زلمی کو 223 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں پشاور زلمی کی ٹیم 8 وکٹوں پر 164 رنز ہی بنا سکی، پشاور زلمی کے بین کٹنگز نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی اور عمران طاہر نے تین، تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا، 51 گیندوں پر 83 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے پر محمد رضوان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، ملتان سلطانز ابھی تک پی ایس ایل 7 میں ناقابل شکست ٹیم ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ لاہور قلندرز دوسرے، اسلام آباد تیسرے اور پشاور زلمے چوتھے نمبر پر موجود ہے، کل اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کا مقابلہ ہوگا

Comments are closed.