پی ایس ایل7: ملتان سلطانز کی مسلسل چھٹی فتح

اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ 7 کے سولہویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 42 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چھٹی کامیابی اپنے نام کی ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم ملتان سلطانز کی جانب سے دیا گیا 183 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 140 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ پشاور زلمی کی جانب سے شعیب ملک نے 44 اور لیونگ اسٹون نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔ سلطانز کے بلیسنگ موزربانی اور خوش دل شاہ نے تین، تین جب کہ شاہ نواز دھانی نے دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے پہلے زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 182 رنز بنائے سلطانز کی جانب سے شان مسعود نے 68 محمد رضوان اور ٹم ڈیوڈ نے 34 ،34 رنز کی اننگز کھیلی۔ پشاورزلمی کے وہاب ریاض، سلمان ارشاد اور ثاقب محمود نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ ملتان سلطانز کی اس ٹورنامنٹ میں یہ مسلسل چھٹی فتح ہے۔ شان مسعود کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ کل ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کا مقابلہ ہوگا

Comments are closed.